اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے انکشاف کیا ہے کہ محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نواز شریف کے کہنے پر بنایا گیا۔
محمود خان اچکزئی کی اپوزیشن لیڈر تقرری کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضی نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا اور دعویٰ کیا ہے کہ محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری نواز شریف نے کرائی، محمود خان اچکزئی نے نواز شریف سے براہ راست رابطہ کیا تھا۔
سینیٹر کامران مرتضی ایڈووکیٹ نے کہا کہ نواز شریف نے بھی اپنے اندر کا غصہ نکالنے کے لئے محمود خان اچکزئی کا نوٹی فکیشن جاری کرایا، یہ اقدام آنے والے دنوں میں وسیع تر میثاق جمہوریت کی بنیاد بن سکتا ہے۔
