لاہور (آئی آر کے نیوز): ہائیکورٹ نے درختوں کی کٹائی کے ذمہ دار افسروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے درختوں کی کٹائی اور پارکس کے تجارتی استعمال پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ماحولیات کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی افسر کو معاف نہیں کیا جائے گا۔
دورانِ سماعت ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے عدالت کو بتایا کہ نہر کے کنارے درخت کاٹے گئے ہیں، جس پر ماحولیاتی کمیشن کے رکن نے تصدیق کی کہ یہ کٹائی پی ایچ اے کی جانب سے کی گئی ہے۔
