لاہور (آئی آر کے نیوز): سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو پاکستان بند کریں گے تو بانی پی ٹی آئی عمران خان باہر آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی کو برا بھلا کہنے نہیں آئے، لاہور ہمارا شہر ہے، ہمارا دل ہے۔ ہم جس جی ٹی روڈ سے آئے ہیں، اسی سڑک سے میاں نواز شریف بھی ریلی کی صورت میں آئے تھے اور ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خاندان سے اپیل ہے کہ ہمارے ساتھ آ کر ایک بار پھر ووٹ کو عزت دو کے نعرے کو مضبوط کریں، اگر ہم سب نے مل کر ہمت کی تو بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئے گا اور ملک آگے بڑھے گا۔
