کراچی میں مظاہرین کی امریکی قونصلیٹ میں داخلے کی کوشش، 9 افراد جاں بحق



 کراچی (آئی آر کے نیوز): ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد کراچی میں مشتعل مظاہرین نے امریکی قونصل خانے پر دھاوا بول دیا، جھڑپوں میں 9 مظاہرین جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

کراچی میں ایم ٹی خان روڈ پر مظاہرین نے امریکی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی، اس دوران مظاہرین پر سیدھی فائرنگ کی گئی جس میں 9 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں، زخمیوں کو سول اور جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے جواب میں مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا۔ مشتعل مظاہرین نے سلطان آباد میں ٹریفک پولیس کی چوکی اور ایک موٹر سائیکل کو نذرآتش کردیا۔

احتجاج کے باعث نمائش چورنگی جانے والے راستے ٹریفک کیلئے بند کردیے گئے، ٹریفک کو متبادل راستہ فراہم کیا جارہا ہے۔

جدید تر اس سے پرانی