اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) سے تعلق رکھنے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر نے اپنے عہدے استعفیٰ دے دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، جنید اکبر نے ڈان نیوز کو استعفیٰ دینے کی تصدیق کردی۔
جنید اکبر نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی ( عمران خان ) اور سیاسی کمیٹی کی ہدایات پر استعفیٰ دیا، جنید اکبر نے اپنا استعفیٰ تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر کو ارسال کردیا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز بانی پاکستان تحریک انصاف ، عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے اور پارلیمنٹ کی تمام کمیٹیوں سے مستعفیٰ ہوجانے کی ہدایت کی تھی۔
گذشتہ روز اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے پارٹی کو ہدایات دی ہیں کہ پارلیمنٹ کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہوجائے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ عمران خان نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے بیرسٹر گوہر خان اور سلمان اکرم راجا کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ضمنی انتخابات میں حصہ لے کر ان انتخابات کو قانونی جواز فراہم نہیں کرنا چاہیے۔