اداکارہ صبا قمر کے اسپتال میں داخل ہونے کی وجہ سامنے آگئی

 اداکارہ صبا قمر کے اسپتال میں داخل ہونے کی وجہ سامنے آگئی

لاہور (شوبز ڈیسک): پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر کی حالیہ اسپتال منتقلی کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔ فیملی ذرائع کے مطابق اداکارہ کو چند روز قبل لاہور میں شوٹنگ کے دوران طبیعت ناساز ہونے پر فوری طور پر ڈیفنس کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صبا قمر کو دمہ کی شکایت کے باعث سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا، جس پر اہل خانہ نے انہیں اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کا مکمل معائنہ کیا اور مختلف میڈیکل ٹیسٹ بھی کیے گئے۔

اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈاکٹروں نے اداکارہ کی حالت کو مستحکم قرار دیتے ہوئے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ فیملی ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے صبا قمر کو کم از کم ایک ماہ تک مکمل آرام کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ان کی صحت مکمل طور پر بحال ہو سکے۔

صبا قمر کے مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

جدید تر اس سے پرانی