ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں اور سیلاب سے کتنا نقصان ہوا؟ اعداد و شمار جاری

 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر میں کتنا نقصان ہوا؟ اعداد و شمار جاری

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے  بارشوں اور سیلاب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے جانی نقصان کا  ڈیٹا جاری کر دیا۔

 ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کے باعث  ملک بھر میں 41 افراد جاں بحق اور  11 زخمی ہوئے،  جاں بحق ہونے والوں میں 29 مرد،  9 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں اور سیلاب کے باعث خیبر پختونخوا میں 19 افراد جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوا، گلگت بلتستان میں 11 افراد جاں بحق اور 5 زخمی  ہوئے، سندھ میں بھی بارشوں سے 11 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوئے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق  بارشوں کے باعث اب تک ملک بھر میں 748 افراد جاں بحق اور 978 زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 459 مرد، 11 خواتین اور 178 بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 475 مرد، 243 خواتین اور 260 بچے شامل ہیں۔

 

جدید تر اس سے پرانی