پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا امکان

 

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جب کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 60 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

اس کے برعکس، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 74 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 23 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل سے متعلق ورکنگ مکمل کر لی گئی ہے، جسے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کل حکومت کو بھجوائے گی۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی منظوری سے مشروط ہے، اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی روشنی میں وزیر اعظم قیمتوں کے نئے تعین کی منظوری دیں گے۔

واضح رہے کہ آئل انڈسٹری پہلے ہی اوگرا کو اس حوالے سے اپنی ورکنگ فراہم کر چکی ہے، جس کی بنیاد پر قیمتوں کا نیا تعین کیا جائے گا۔

جدید تر اس سے پرانی