شدید بارشوں کی پیشگوئی، سیلابی خطرات سے متعلق الرٹ جاری

 Rains, flash floods kill 29 in Pakistan

لاہور (آئی آر کے نیوز): ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کے بعد نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے سیلابی خطرات کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق مسلسل بارشوں کے باعث ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جب کہ دریائے کابل، سندھ، چناب، سوات، چترال، ہنزہ اور دیگر مقامات پر پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

ادارے نے شمال مشرقی پنجاب، جنوبی بلوچستان اور آزاد کشمیر میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے خبردار کیا ہے۔ اسی طرح دریائے جہلم اور اس سے منسلک ندی نالوں میں بھی اچانک طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

گلگت بلتستان میں دریائے ہنزہ اور قریبی نالوں میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ممکن ہے، جب کہ آواران، خضدار، جھل مگسی اور قلعہ سیف اللہ میں بھی سیلابی کیفیت پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو پیشگی حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے تاکہ ممکنہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

جدید تر اس سے پرانی