صدر آصف زرداری کا ایک بار پھر لاہور میں قیام

 photo file

لاہور (آئی آر کے نیوز): صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ایک بار پھر لاہور میں قیام کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے پیش نظر گورنر ہاؤس لاہور میں ان کی رہائش کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت کے لیے گورنر ہاؤس میں ان کی رہائشی ضروریات کے مطابق سہولتیں فراہم کر دی گئی ہیں، جب کہ سیکیورٹی اور ان کے ہمراہ آنے والے دیگر افراد کے قیام کا بھی بندوبست کر لیا گیا ہے۔

صدر آصف علی زرداری آئندہ چند روز میں گورنر ہاؤس لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ کچھ روز قیام کریں گے۔ اس دوران ان کی ملاقاتیں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور دیگر اہم سیاسی شخصیات سے متوقع ہیں۔

رپورٹس کے مطابق صدر لاہور میں قیام کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پنجاب میں پارٹی کی پوزیشن، تنظیمی امور اور آئندہ کی حکمت عملی پر پارٹی قیادت سے مشاورت کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ قیام کے دوران صدر آصف علی زرداری نے گورنر ہاؤس کے عملے میں نقد رقوم تقسیم کی تھیں، جسے ملازمین نے ایک مثبت اقدام قرار دیا تھا۔

جدید تر اس سے پرانی