اے این پی کا خیبر پختونخوا حکومت گرانے کے عمل سے لاتعلقی کا اعلان

ANP Unveils Strong Contenders for 2024 Elections in Khyber Pakhtunkhwa

پشاور (آئی آر کے نیوز): عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے خیبر پختونخوا میں حکومت گرانے کی کسی بھی کوشش کا حصہ بننے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللہ خان نے اپنے بیان میں کہا کہ اے این پی خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف کسی غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنے گی، اور نہ ہی کسی قسم کی ہارس ٹریڈنگ میں شریک ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی جماعتوں کی خواہش ہے کہ خیبر پختونخوا میں اپوزیشن کی مشترکہ حکومت قائم ہو، تاہم اے این پی ایک جمہوری جماعت ہے اور غیر جمہوری طریقے اس کی روایت کا حصہ نہیں۔

احسان اللہ خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پارٹی رہنما ایمل ولی خان کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ضرور ہوئی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، تاہم خیبر پختونخوا حکومت کے خاتمے سے متعلق کوئی بات زیر بحث نہیں آئی۔

ترجمان نے واضح کیا کہ اے این پی اصولوں پر قائم جماعت ہے اور سیاسی فیصلوں میں جمہوریت کے دائرے سے باہر نہیں جائے گی۔

جدید تر اس سے پرانی