عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

 former prime minister imran khan arrives for hearing in an anti terrorism court atc on august 25 2022 in islamabad photo app

لاہور (آئی آر کے نیوز): لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی 9 مئی کے واقعات سے متعلق آٹھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سات صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا، جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی آٹھوں ضمانتی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ زیر سماعت تمام مقدمات ممنوعہ جرائم اور ضابطہ فوجداری کی دفعہ 497 کے دائرے میں آتے ہیں اور ان کیسز میں مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔ عدالت نے نشاندہی کی کہ ٹرائل کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کی اجازت بھی دی ہے۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ بادی النظر میں بانی تحریک انصاف نے تفتیشی عمل میں تعاون نہیں کیا، جس بنیاد پر عدالت نے ان کی تمام ضمانتی درخواستیں مسترد کر دیں۔

واضح رہے کہ عمران خان نے جناح ہاؤس حملہ سمیت 9 مئی کے دیگر مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، جہاں ان کی نمائندگی بیرسٹر سلمان صفدر نے کی۔

جدید تر اس سے پرانی