اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): حکومت نے سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں غیر معمولی اضافہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں غیر معمولی اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی و چیئرمین سینیٹ کی ماہانہ تنخواہ 13 لاکھ مقرر کر دی گئی ہے ۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ دونوں کو نئی تنخواہ کا 50 فیصد ضمنی الاؤنس کی مد میں اضافی ملے گا، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ تنخواہ پہلے 2 لاکھ 5 ہزار روپے تھی، تنخواہ میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہوگا۔
وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے تنخواہ میں اضافے کے نوٹیفکیشن 29 مئی کی تاریخ درج ہے۔