اہم ایرانی کمانڈر اور خامنہ ای کے قریبی ساتھی کو ہلاک کر دیا: اسرائیل

 

اسرائیل کی جانب سے ایران کے ایک اعلیٰ کمانڈر اور سپریم لیڈر کے قریبی ساتھی کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

منگل کو جاری کیے گئے ایک بیان میں اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ علی شادمانی کو رات کے وقت ایک حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ ان کو جنگ کے لیے خصوصی طور پر چیف آف سٹاف بنایا گیا تھا، وہ سب سے سینیئر فوجی کمانڈر اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ کے قریب ترین ساتھی سمجھے جاتے تھے۔

بیان کے مطابق علی شادمانی پاسداران انقلاب اور مسلح افواج دونوں کی قیادت کر رہے تھے۔

صدر ٹرمپ کی ٹیم نے تجویز پیش کی ہے کہ ایران اسی ہفتے جنگ بندی اور جوہری معاہدے سے متعلق مذاکرات کرے۔

رپورٹس کے مطابق امریکہ اپنے ایلچی سٹیو ویٹکوف کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ اسی ہفتے ملاقات کے حوالے سے بات چیت کر رہا ہے، جس میں جنگ بندی اور جوہری معاہدے پر مشاورت ہو گی۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان ایلیکس فیفر کا کہنا ہے کہ ’مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی افواج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور ان کی اس پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔‘

 

 

جدید تر اس سے پرانی