عمران خان نے عالمی حالات کے باعث احتجاجی تحریک دو ہفتوں کیلئے مؤخر کردی

 Image: FILE PHOTO: Pakistani Prime Minister Imran Khan speaks during an interview with Reuters in Islamabad

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے عالمی حالات کے باعث احتجاجی تحریک دو ہفتوں کیلئے مؤخر کردی۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان بہن نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔ 

جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں نورین نیازی کا کہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی نے احتجاجی تحریک عالمی حالات کی وجہ سے مؤخر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو عالمی حالات کے بارے معلومات تھیں اور بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت متحد ہونا چاہیے۔

عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کا اسرائیل کے بارےمیں کیا مؤقف ہے ساری دنیا جانتی ہے۔

 

جدید تر اس سے پرانی