پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور

 Shah Mehmood Qureshi and 13 others acquitted in May 9 cases

لاہور (آئی آر کے نیوز): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی 9 مئی 2023 سے متعلق ایک کیس میں ضمانت منظور کرلی گئی۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ آج کوٹ لکھپت جیل کی سماعت کے دوران جج منظر علی گل کی عدالت نے سنایا۔

گزشتہ روز اے ٹی سی لاہور میں شاہ محمود قریشی کی جانب سے رانا مدثر عمر اور بیرسٹر تیمور ملک نے اپنے دلائل مکمل کیے تھے۔

شاہ محمود قریشی نے کئی ماہ قبل شادمان آتشزدگی کیس میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی، اسی مقدمے میں جج منظر علی گل نے چند روز قبل سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت منظور کی تھی۔

جدید تر اس سے پرانی