ملک بھر میں آج سے طوفانی بارشوں کی پیشنگوئی

 ndma has requested to formulate a strategy for comprehensive response against urban flooding in metropolitan cities photo radio pakistan file

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): محکمہ موسمیات نے آج سے ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کراچی، حیدرآباد، سکھر اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سلسلہ 28 جون تک جاری رہ سکتا ہے، جب کہ اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ 2 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب، ترجمان پی ڈی ایم اے (پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) کے مطابق پنجاب میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو چکا ہے، جہاں پہلا اسپیل یکم جولائی تک جاری رہے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی، گرج چمک اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، گجرات، جہلم اور گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید بتایا گیا کہ 26 سے 28 جون کے دوران جنوبی پنجاب، خصوصاً ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

جدید تر اس سے پرانی