جنگ بندی کے نفاذ سے چند لمحے قبل ایران کی اسرائیل پر میزائلوں کی بارش

 Missiles fired from Iran are pictured in the night sky over Jerusalem on June 14, 2025 as Israel and Iran exchanged fire a day after Israel unleashed an unprecedented aerial bombing campaign that Iran said hit its nuclear facilities, "martyred" top commanders and killed dozens of civilians.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ جنگ بندی کے نفاذ سے چند لمحے قبل ایران نے اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کر دی، جس کے نتیجے میں 4 اسرائیلی شہری ہلاک اور کم از کم 9 زخمی ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے "اے ایف پی" کے مطابق اسرائیلی ریسکیو سروس "میگن ڈیوڈ ایڈم" نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی اسرائیلی شہر بیرشیبا میں ایرانی میزائل گرنے سے 4 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جب کہ 2 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ دیگر 6 افراد کو جائے وقوعہ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملے کے دوران ایک گھنٹے میں چھ مرتبہ فضائی حملے کے سائرن بجائے گئے، اور کئی رہائشی علاقے میزائل حملوں کی زد میں آئے، جس کے نتیجے میں عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔

ایران کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی اُس وقت کی گئی جب امریکی صدر نے ایران اور اسرائیل کے درمیان مرحلہ وار جنگ بندی کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔ ایران نے جنگ بندی نافذ ہونے سے قبل کم از کم پانچ میزائل داغے۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ دنوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں یہ حملہ جنگ بندی کی کوششوں کو مزید مشکل بنا سکتا ہے۔

 

جدید تر اس سے پرانی