چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل: نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ



چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے ساؤتھ آفریقہ کے خلاف ہونے والے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔  

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں اب تک آئی سی سی ٹورنامنٹس میں 11 بار آمنے سامنے آ چکی ہیں اور ان میں 7  دفعہ کیویز نے کامیابی حاصل کی۔ سن 2017 کے بعد سے دونوں کا صرف تین ون ڈے میچز میں سامنا ہوا، ان میں سے 2 ورلڈ کپ اور ایک حالیہ ٹرائنگولر سیریز کا میچ شامل ہے۔

دونوں ٹیموں کی بیٹنگ لائن اپ خاصی مضبوط ہے، اس لیے ماہرین یہ امید ظاہر کررہے ہیں کہ یہ ایک بڑے ٹوٹل والا میچ ہوگا۔

یاد رہے کہ کیویز کے پاس مچل سینٹنر اور مائیکل بریسویل کی صورت میں 2 اسپنرز موجود ہیں جبکہ جنوبی افریقا ایک اسپنر کیشو مہاراج پر انحصار کرے گا۔

جنوبی افریقا کے تجربہ کار بیٹر ڈیوڈ ملر کے لیے یہ ممکنہ طور پر آخری بڑا ایونٹ ہو سکتا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا کردار فیصلہ کن رہے گا۔

دوسری جانب لاہور میں ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کے لیے فل پروف سیکیورٹٰی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ 

 پولیس کے 12 ہزار 201 افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ایس ایس پی آپریشنز اور سیکورٹی سمیت تمام ایس پی فیلڈ میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل میں زیادہ رش کے باعث سخت سیکورٹی چیلنج ہوگا، مگر ہم نے بھرپور تیاری کررکھی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی کی فول پروف سیکورٹی کیلئے 4 درجاتی حصار پر مشتمل پلان بنایا گیا ہے۔   

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق شہر بھر میں حفاظتی سرچ اینڈ سویپ آپریشن بھی کئے جا رہے ہیں۔ ان آپریشنزمیں تمام سکیورٹی ادارے شامل ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے عوام سے درخواست کی کہ وہ ایونٹ کو کامیاب کرنے میں ان کے ساتھ تعاون کریں، اور سفری مشکل سے بچنے کیلئے دیے گئے ٹریفک پلان کے مطابق سفر کریں۔

 

جدید تر اس سے پرانی