پہاڑی علاقوں پر برفباری جاری، اگلے دو دن موسم کیسا رہے گا؟

A scenic view of Battakundi in Kaghan valley following the snowfall on Tuesday. — Dawn

مری (آئی آر کے نیوز): ملک کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلیات میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا، چھانگلہ گلی اور ٹھنڈیانی میں 2 فٹ سے زیادہ برف پڑچکی ہے۔ جبکہ دوسری جانب، ملکہ کوہسار مری میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا، ایک فٹ تک برف باری ریکارڈ کی گئی، آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری ہوئی، لیپا شاہراہ سمیت متعدد بالائی علاقوں کی سڑکیں بند رہیں۔

بالائی اور وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی، لہہ میں پارہ منفی 7، کالام، کوئٹہ، زیارت میں منفی 4 رہا، مالم جبہ، مری میں منفی 3، استور اور پارا چنار میں منفی 2 ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے 2 دنوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا، جبکہ میدانی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

 

جدید تر اس سے پرانی