عمران خان کے سابق سکیورٹی افسر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

A general view of the Islamabad High Court. — Geo News

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): عمران خان کے سابق سکیورٹی افسر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنےکا حکم دیدیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے سابق سکیورٹی افسر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنےکا حکم دے دیا۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد آصف عمران خان کے سابق سکیورٹی افسر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی جس دوران متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق پٹیشنرکا نام پی سی ایل، ای سی ایل میں ایکٹو ہے، متعدد ایف آئی آرزکی وجہ سے 24 اگست 2023کو نام سفری پابندیوں کی لسٹ میں شامل کرنےکی سفارش کی گئی۔

عدالت نے کہا کہ انسداد دہشتگردی عدالت 18 اپریل 2024 کو درخواست گزار کی ضمانت منظورکرچکی ہے۔

جسٹس محمد آصف نے ریمارکس دیےکہ وفاقی حکومت کی منظوری سے سفری پابندیوں کی فہرست میں نام شامل کیاگیا، نام شامل کرکے آئین میں درج بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی۔ 

بعد ازاں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمرسلطان کا نام پی سی ایل میں شامل کرنا بلاجواز اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فریقین کو بانی پی ٹی آئی کے سابق سیکورٹی افسرکا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنےکا حکم دیا۔

 

 

جدید تر اس سے پرانی