آج پورا ایک سال ہوگیا، انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کے باوجود پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ نہیں جاری کیا گیا: چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے اپنے بیان میں کہا کہ آج پورا ایک سال ہوگیا، انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کے باوجود پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ نہیں جاری کیا گیا، الیکشن کمیشن آئینی ذمے داری نبھانے میں ناکام ہوگیا۔ مخصوص نشستوں کے حوالے سے بھی الیکشن کمیشن نے فیصلہ روکا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کرانے والی جماعتوں کو سرٹیفکیٹ مل گئے، لیکن ہمیں تاحال سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا گیا، سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں پر ہمارے حق میں فیصلہ دیا تھا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ذمے داری ادا کرنے میں ناکام دکھائی دیتا ہے، مخصوص نشستیں ملنا ہمارا حق ہے۔

 

 

جدید تر اس سے پرانی