تفصیلات کے مطابق حرمین شریفین میں رجسٹریشن کا آغاز صبح 11 بجے سے ہوگا۔ اس مقصد کیلئے جنرل اتھارٹی کی آفیشل
ویب سائٹ دستیاب ہوگی جہاں اعتکاف کیلئے رجسٹر کیا جاسکے گا۔ یہ عمل مخصوص تعداد
میں درخواستوں کی تکمیل تک جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ اعتکاف 20 رمضان (20 مارچ) کو شروع ہوگا، اور ماہِ رمضان
کے اختتام تک جاری رہے گا۔ جنرل اتھارٹی
نے تصدیق کی ہے کہ اعتکاف کے اجازت نامے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے جاری کیے
جائیں گے اور اس کے لیے مخصوص شرائط و ضوابط کو پورا کرنا ضروری ہوگا۔
یاد رہے کہ اعتکاف ایک گہرا روحانی تجربہ ہے جس میں عبادت گزار خود کو
نماز، قرآن کی تلاوت اور ذکر و اذکار کے لیے وقف کر دیتے ہیں۔ یہ عمل نبی کریم صلی
اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے، جس میں معتکفین مسجد میں قیام کرتے، عبادت کرتے اور
دنیاوی مصروفیات سے الگ ہو کر روحانی قربت حاصل کرتے ہیں۔
سعودی عرب میں رمضان کا آغاز یکم مارچ کو ہو چکا ہے اور توقع ہے کہ
ہزاروں عبادت گزار حرمین شریفین میں اعتکاف کی سعادت حاصل کریں گے تاکہ روحانی
یکسوئی اور عبادت میں مصروف ہو سکیں۔