راولپنڈی (آئی آر کے نیوز): سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پشاور ارباب نیاز اسٹیڈیم کا پرانا نام بحال کرنے کی ہدایت کردی۔
صحافی ثاقب بشیر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ "ایکس" پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ عمران خان نے پشاور ارباب نیاز اسٹیڈیم کا پرانا نام بحال کرنے کی ہدایت کردی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں خبریں زیر گردش تھیں کہ خیبرپختونخوا حکومت کی کابینہ نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیر اعظم عمران خان کے نام پر رکھنے کی منظوری دی۔
اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ صوبائی محکمہ کھیل کی جانب سے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی سمری تیار کی گئی تھی جس کا مراسلہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ارسال کردیا گیا تھا۔
علی امین گنڈاپور کو بھیجے گئے مراسلے میں محکمہ کھیل نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھنی کی تجویز دی تھی۔
