معروف پاکستانی اداکارہ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

کراچی (آئی آر کے نیوز): ماڈل و اداکارہ عریشہ رضی خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عریشہ رضی خان نے یکم مارچ کو انسٹاگرام پر بچے کے پاؤں کو اپنے اور شوہر کے ہاتھوں میں تھامنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بیٹے کی پیدائش سے متعلق بتایا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اب ان کا خاندان میں دو سے بڑھ کر تین افراد پر مشتمل ہوگیا اور وہ اپنے ہاں بچے کی پیدائش پر انتہائی خوش ہیں۔

انہوں نے بیٹے کا نام بتاتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بچے کا نام ’عبدل دایان‘ رکھا ہے۔ اداکارہ نے پوسٹ میں مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

اگرچہ اداکارہ نے اپنے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش کی تصدیق کی، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش کب ہوئی۔

arisha hosted a baby shower last month photo instagram

بعد ازاں اداکارہ نے نوزائیدہ بچے کے فوٹوشوٹ کی ویڈیو بھی شیئر کی، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ اداکارہ نے بچے کی پیدائش کا اعلان اس کی پیدائش کے چند دن بعد کیا ہوگا۔

ستمبر 2024 میں عریشہ رضی کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں، جن کے بعد چہ مگوئیاں تھیں کہ اداکارہ پہلے حمل سے ہیں اور بعد ازاں اداکارہ نے 2025 کے آغاز میں اپنے ہاں بچے کی متوقع پیدائش کی تصدیق کی تھی۔

 

جدید تر اس سے پرانی