فہد مصطفیٰ کے بعد پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی ڈیلی وی لاگنگ پر تنقید کرڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیلی وی لاگنگ کرنے والے یوٹیوبر کی ویڈیوز دیکھنے والوں پر حیران ہوتی ہوں۔
تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے
یوٹیوبرز کے ڈیلی وی لاگنگ پر حیرانی کا اظہار کیا۔
ان خیلات کا اظہار انہوں نےایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت
کے دوران کیا، جہاں انہوں نے ڈیلی وی لاگنگ کرنے والے یوٹیوبرز کے حوالے سے گفتگو
کی۔
اداکارہ نے کہا کہ ہم ایک الگ دنیا کے لوگ ہیں، یہ پتا نہیں کون سی
مخلوق ہیں جو کروڑوں اربوں روپے کمارہے ہیں۔
بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ میں ایک دو یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز کو
ڈھونڈ رہی تھی، مجھے معلوم نہیں ہے ان کو کہاں دیکھوں اور کون لوگ ان کو دیکھ رہے
ہیں؟ میں کانٹینٹ دیکھ کر حیران ہوتی ہوں بلکہ میں یوٹیوبرز پر نہیں ان کو دیکھنے
والوں پر حیران ہوتی ہوں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی ٹی وی ڈراموں کے معروف اداکار فہد مصطفیٰ نے بھی ڈیلی ولاگرز کو کڑی تنقید کا
نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ یہ لوگ اپنے گھر والوں کو بیچتے ہیں۔
جس کے جواب میں پاکستان کے معروف ولاگر رجب بٹ نے فہد مصطفیٰ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ "
اپنی فیملی فروخت نہ کرنے کی بات تو کرتے ہیں مگر ہاں وہ دوسروں کی فیملیز کو
فروخت کررہے ہیں۔ لہذا بہتر ہے کہ فہد مصطفیٰ اپنا منہ بند رکھیں"
یوٹیوبر نے مزید کہا کہ آپ شو میں چیخ چیخ کر کہتے ہیں ’مجھے لڑکیاں
چاہیں‘ کیا اُس وقت کسی گھر کو متاثر نہیں کررہے؟ ہم تو اپنے گھر میں بیٹھ کر کام
کررہے ہیں۔