عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک انصاف کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ پس پردہ رابطے جاری: جیو نیوز کا دعویٰ

Imran Khan

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک انصاف کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ پس پردہ رابطے جاری ہیں۔

اس حوالے سے جیو نیوز نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر جیونیوز کو تصدیق کی ہے کہ عمران خان کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ رابطے جاری ہیں اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کاوشیں کررہے ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے براہ راست ملاقاتیں نہیں تاہم دونوں لیڈر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں  جب کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کامیاب ہونے کی صورت میں بانی پی ٹی آئی کو بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔

اعلیٰ پارٹی عہدیدار کے مطابق پارٹی اس بات پر متفق ہے کہ عمران خان کی رہائی اسٹیمبلشمنٹ کی مرضی کے بغیر ممکن نہیں جب کہ بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ علی امین بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پرامید ہیں۔

 

خبر کا سورس:

 

https://urdu.geo.tv/latest/397835- 


https://jang.com.pk/news/1448046 

 

جدید تر اس سے پرانی