پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی ٹیم کے موجودہ کوچ عاقب جاوید پر برس پڑے۔ گلیپسی نے دعویٰ کیا کہ کوچ بننے سے پہلے عاقب جاوید نے ان کے خلاف مہم چلائی تاکہ وہ پاکستانی ٹیم کے تینوں فارمیٹس میں کوچ بن جائیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ نے موجودہ کوچ عاقب جاوید پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے انکشاف کیا کہ ہیڈ کوچ بننے کیلئے عاقب نے ایک بھرپور پراپیگنڈہ مہم چلائی۔ گلیسپی نے عاقب جاوید کو مسخرا بھی قرار دیا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی نے فوٹو شیئرنگ ایپ ’انسٹاگرام‘ پر
ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے قومی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ عاقب جاوید پر
الزامات کی بوچھاڑ کردی۔
جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ عاقب جاوید واضح
طور پر قومی وائٹ بال ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور میری ساکھ کو نقصان
پہنچا رہے تھے۔
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ عاقب جاوید
پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام فارمیٹس میں کوچ بننے کے لیے پس پردہ مہم چلا رہے تھے
کیونکہ وہ خود تینوں فارمیٹ کا کوچ بننا چاہتے تھے۔
آخر میں جیسن گلیپسی نے عاقب جاوید کا حالیہ
بیان کو حیران کن قرار دیتے ہوئے انہیں جوکر قرار دے دیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں پی سی بی کی
جانب سے جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے اسسٹنٹ کوچ ٹم نیلسن کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ
کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس پر جیسن گلیسپی پی سی بی سے ناراض ہوگئے تھے،
اور اس کے فوری بعد پی سی بی نے عاقب جاوید کو قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کر
دیا تھا۔
اس سے قبل، نومبر 2024 میں پی سی بی نے عاقب
جاوید کو چیمپئنز ٹرافی تک قومی وائٹ بال ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ
کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نےاکتوبر 2024 میں موجودی ہیڈ کوچ عاقب جاوید سے اختلافات پر
اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔