لاہور ہائیکورٹ کے جج نے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جج نے استعفیٰ دیدیا

لاہور (آئی آر کے نیوز): لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس چودھری عبد العزیز نے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے ایک جج کی جانب سے استعفی دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے، یہ استعفیٰ لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس چوہدری عبدالعزیز کی جانب سے دیا گیا ہے۔

جسٹس چودھری عبد العزیز نے استعفی دینے کے حوالے سے کہا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مزید کام سر انجام نہیں دے سکتا۔

بتایا گیا ہے کہ جسٹس چوہدری عبدالعزیز 2016 میں لاہور ہائی کورٹ کے جج بنے تھے۔  

انہوں نے نومبر 2016 سے لیکر آج تک تقریبا 40 ہزار مقدمات کا فیصلہ کیا مگر ذاتی وجوہات کے باعث استعفیٰ دیدیا۔

Image

 

جدید تر اس سے پرانی