دورہ نیوزی لینڈ: محمد رضوان اور بابر اعظم پلیئنگ الیون سے ڈراپ

 


قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانےوالی سیریز کے لیے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کا اعلان کردیا۔ سلمان آغا ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مقرر، جبکہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو ڈراپ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سلمان آغا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیموں کا اعلان کیا۔

سلمان علی آغا کو ٹی ٹوئنٹی کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔ سٹار پلیئرز محمد رضوان، بابر اعظم اور نسیم شاہ کو ٹی ٹوئنٹی سکواڈ  سے ڈراپ کردیا گیا۔

پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ ون ڈے ٹیم میں بھی چھ تبدیلیاں کرگئی ہیں اور شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان کو ون ڈے اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں عبدالصمد، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، جہانداد خان، خوشدل شاہ، عباس آفریدی، محمد علی، محمد حارث، عرفان نیازی، عمیر بن یوسف، شاہین شاہ آفریدی اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

جبکہ ون ڈے اسکواڈ میں عبداللہ شفیق کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، باقی کھلاڑیوں میں ابرار احمد، عاکف جاوید، بابر اعظم، فہیم اشرف، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، سفیان مقیم اور طیب طاہر شامل ہیں۔

 


جدید تر اس سے پرانی