5 سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کریں گے: وزیراعلیٰ پنجاب پرعزم

 Punjab Chief Minister Maryam Nawaz gestures in this undated image. —Facebook/@TheMaryamNSharif

لاہور (آئی آر کے نیوز): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 5 سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں 3 مرلہ فری پلاٹ اسکیم سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی( پھاٹا) کے ڈی جی نے بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پھاٹا کو مارچ تک ہدف پورا کرنے کی ہدایت کی۔ فری پلاٹ حاصل کرنے والے افراد کو گھر بنانے کے لئے قرض دینے کا بھی جائزہ لیا گیا۔

دوسری جانب، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے 19 اضلاع میں پھاٹا کی سابقہ  23 ہاؤسنگ اسکیموں کی بہتری اور بحالی کا حکم دیتے ہوئے ان اسکیموں کے لیے فنڈز جاری کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔ بریفنگ کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت قرضوں کی واپسی شروع ہوچکی ہے۔

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ بے گھر عوام کے لئے چھت فراہم کرنے کی بہت فکر ہے۔ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت لوگوں کا گھر بنتا دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔

 

اپنی چھت، اپنا گھرپروگرام کے تحت لیے گئے قرضوں کی واپسی کا تناسب 100 فیصد ہے۔ پنجاب میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 9661 گھر زیر تکمیل ہیں۔

 

جدید تر اس سے پرانی