بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل دیکھنے کے لیے لاہور پہنچ گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب
صدر راجیو شکلا فیملی کے ہمراہ لاہور پہنچے ہیں اور قذافی اسٹیڈیم میں جاری جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان
سیمی فائنل دیکھیں گے۔
یاد رہے کہ اس وقت چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا
سیمی فائنل قذافی سٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور ساؤتھ آفریقہ کے مابین جاری ہے جہاں
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔