
اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): اسلام آباد کی عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیرداخلہ محسن نقوی سمیت دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس کو آخری موقع دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر داخلہ محسن نقوی و دیگر کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست پر پولیس کی جانب سے جواب جمع نہ کروایا جاسکا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن نے آئندہ سماعت پر جواب جمع کروانے کے لیے آخری موقع دے دیا۔