اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): حکومت کو ٹیکس وصول کرنے میں بڑی ناکامی کا سامنا ہوا ہے، تاجروں اور ہول سیلرز سے واجب الادا ٹیکس وصول نہیں کیے جاسکے۔
ایکسپریس نیوز پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق تنخواہ دار طبقے کی انکم ٹیکس ادائیگیاں پچھلے سال اسی مدت کے ٹیکس سے 100 ارب روپے زائد رہی، رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں سیلری کلاس نے 285 ارب ٹیکس جمع کرایا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پچھلے مالی سال تنخواہ دار طبقے نے مجموعی طور پر 368 ارب روپے ٹیکس ادا کیا، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت گزشتہ بجٹ میں سیلری کلاس پر 75 ارب اضافی بوجھ ڈالا گیا۔
دوسری جانب، وفاقی حکومت کے ملازمین نے گزشتہ مالی سال کی نسبت 29 ارب روپے زائد ٹیکس اداکیا، جبکہ صوبائی حکومتوں کے ملازمین پچھلے سال سے 96 فیصد زائد ٹیکس ادا کیا۔
خیال رہے کہ حکومت تاجروں اور ہول سیلرز سے واجب الادا ٹیکس وصول کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی۔