راکھی ساونت نے مفتی قوی کی شادی کی پیشکش ٹھکرادی

بھارتی ڈانسر اور اداکارہ راکھی ساونت نے مفتی قوی کی شادی کی پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انہیں سنبھال نہیں پائیں گے۔


یاد رہے کہ بھارتی اداکارہ راکھی ساونت حالیہ دنوں میں پاکستانی مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی کی شادی کی پیشکش کے باعث خبروں میں ہیں، مفتی قوی نے ایک پوڈکاسٹ میں راکھی سے شادی کی مشروط خواہش کا اظہار کیا تھا۔

 جس کا جواب راکھی نے ایک ٹی وی شو میں مزاحیہ انداز میں دیا کہ انہوں نے خود مفتی صاحب سے شادی کی خواہش کی تھی مگر وہ خود ہی ایک لاکھ عورتوں کے برابر ہیں۔

راکھی ساونت نے ان خیالات کا اظہارنجی چینل سے بات کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ ’میں مفتی قوی کے ساتھ شادی کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہوں‘۔انہوں نے کہا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ مفتی قوی کی 100 بیویاں ہیں یا 900 لیکن میں اکیلی ہی ایک لاکھ عورتوں کے برابر ہوں اور مفتی قوی مجھے سنبھال نہیں پائیں گے‘۔

یاد رہے کہ کچھ دن قبل مفتی قوی نے دعویٰ کیا تھا کہ بہت جلد وہ بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہےہیں۔ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے مزید کہا تھا کہ 14 فروری کو میرا راکھی سے نکاح ہونے جا رہا ہے۔ اور میں نے بھرپور تیاریاں کررکھی ہیں۔

انہوں نے اس بات کا دعویٰ " سنو ٹی وی " کے ایک پروگرام میں کیا تھا۔ خیال رہے کہ کچھ عرصہ پہلے ہی مفتوی قوی نے راکھی ساونت کو شادی کی آفر کی تھی، جس پر بھارتی اداکارہ نےحامی بھی بھری تھی۔

اسی شو میں جب ہوسٹ نےان سے ماضی کے مختلف سکینڈلز کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کھل کربات کی۔انہوں نے ہوسٹ کے ہر سوال کا جواب نہایت فراخ دلی کے ساتھ دیا، اور کہا کہ میں نے ہمیشہ تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو بھی اچھے سے جواب دیا ہے۔

پروگرام میں ہوسٹ نے ان سے ماضی میں حریم شاہ کے ساتھ وائرل ہونے والی وڈیوز پر بھی سوالات کئے جس پر مفتی قوی نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ہوسٹ کو کھل کر سب بتادیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کے ساتھ ان کی وائرل ویڈیو پورے پاکستان نے دیکھی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ مجھے خواتین کو شیشے میں اتارنا آتا ہے اور خواتین میرے طلسماتی شخصیت کے سامنے ٹہھر نہیں پاتی ہیں۔

مفتی قوی دعویٰ کیا کہ انکا فون نمبر پاکستان کی ہر خاتون کے پاس ہوگا اور اس میں کسی کو بھی شک نہیں ہونا چاہئے کی انکی شخصیت کی وجہ سے ہر خاتون انکے قریب آنے کی امید میں رہتی ہے۔

مفتی قوی کے اس دعویٰ کے بعد سوشل میڈیا پر انکو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ خواتین نے مفتی قوی کے ریمارکس پر انکو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

پروگرام کے دوران انہوں نے ایک اور حیرت انگیز بات کہی۔ انکا کہنا تھا کہ ہر انسان کو صرف ایک ہی شادی کرنی چاہیے جب کہ نکاح متعدد ہو سکتے ہیں۔ شو میں مزید گفتگو کرتے ہوئے مفتی قوی نےرن مرید ہے ہونے کو باعث فخر قرار دیا اور کہا کہ جو شخص بھی رن مرید ہوتاہے وہی فائدہ میں رہتا ہے اور اسی کی زندگی سکون بھری ہوتی ہے۔

 

 

 

  

جدید تر اس سے پرانی