کم سائی رون 24 سالہ جنوبی کورین اداکارہ تھیں۔ ان کا شمار جنوبی کوریا کی سب سے کامیاب اداکاراؤں میں ہوتا تھا مگر 2022 میں شراب پی کر گاڑی چلانے کے واقعے کے بعد ان کے کیریئر کو شدید نقصان پہنچا۔ جس کہ وجہ سے وہ شدید دباؤ کا شکار تھیں۔ یاد رہے کہ اداکارہ کو سال 2022 میں پولیس نے نشے میں گاڑی چلانے کے کیس میں گرفتار کیا تھا اور ان پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں یہ انکشاف سامنے آیا کہ کم سائی رون سے ملنے ان کا ایک دوست آرہا تھا لیکن اداکارہ سے اس کا رابطہ نہں ہوپارہا تھا۔ جس کے بعد کم کے دوست نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے جب اداکارہ کو ٹریس کیا تو وہ اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔
کورین نیوز ایجنسی کے مطابق پولیس کو کسی
مجرمانہ عمل یا بیرونی مداخلت کا ثبوت نہیں تاہم ایک عہدیدار نے بتایا کہ پولیس
موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحققیات کررہی ہیں اور انہوں نے مزید کوئی تفصیلات
فراہم نہیں کیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں جنوبی کوریا
کے معروف اداکار و ماڈل سونگ جے رم بھی اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔
کورین میڈیا کے مطابق 39 سالہ سونگ جے رم کی
لاش 12 نومبر بروز منگل کو ضلع سیونگ ڈونگ میں ان کے اپارٹمنٹ میں پائی گئی۔ حکام
کے مطابق سونگ جے رم کے گھر سے دو صفحات پر مشتمل خط بھی برآمد ہوا ہے۔