حکومت مخالف اتحاد: تحریکِ تحفظِ آئین اور جی ڈی اے کی مشترکہ کمیٹی قائم

اپوزیشن گرینڈ الائنس

کراچی (آئی آر کے نیوز): گرینڈ اپوزیشن الائنس کو توسیع دینے کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے مشترکہ کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

کمیٹی میں جی ڈی اے سے ڈاکٹر صفدر عباسی، سردار رحیم، زین شاہ اور حسنین مرزا شامل ہوں گے جب کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان سے سلمان اکرم راجا، صاحبزادہ حامد رضا، ناصر شیرازی، حلیم عادل شیخ، ساجد ترین اور اخونزادہ حسین یوسفزئی کو نامزد کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی مشترکہ سیاسی جدوجہد کے بنیادی نکات کوحتمی شکل دے گی، جس کے بعد اپوزیشن اتحاد کی اگلی بیٹھک 26 اور 27 فروری کو اسلام آباد میں ہوگی۔

یہاں یہ بھی خیال رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت مخالف اتحاد مزید وسیع کرنے کے فیصلہ کے بعد تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت تین روزہ دورے پر سندھ میں موجود ہے، اس دوران گرینڈ الائنس اتحاد کی اہم ملاقاتیں ہورہی ہیں۔ اپوزیشن الائنس ‌جی ڈی اے کی قیادت سے ملاقات کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ ‌جئے سندھ کے سربراہ ایاز پلیجو سے حیدرآباد میں بھی ملاقات رکھی گئی ہے۔

اس تین روزہ دورے کے دوران اپوزیشن جماعتوں‌پر مشتمل وفد بزنس کمیونٹی اور بار ایسوسی ایشنز کے ارکان سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

 

 

 

 

جدید تر اس سے پرانی