
اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): ملک میں کم سے کم اجرت قانون پر عملدرآمد نہ ہونے کا بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔
ایکسپریس نیوز
میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و
پیداوار کا اجلاس ہوا، اجلاس میں مزدوروں کی کم سے کم اجرت کی ادائیگی کا
معاملہ زیر بحث آیا اور معاملے پر طویل بحث ہوئی۔
رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ کی جانب سے معاملہ قائمہ کمیٹی میں
لایا گیا، قائمہ کمیٹی نے حکومتی طے کردہ اجرت پر عملدرآمد نہ ہونے پر شدید
تحفظات کا اظہار کیا۔
اراکین کمیٹی نے کہا کہ ملک میں ٹھیکدار نظام قائم ہے جس کا جو دل کرتا ہے کر رہا ہے، حکومت نے فنانس بل میں طے کیا یہاں روز معاملہ اٹھایا جاتا ہے، ایکسپورٹس پروسیس زون سے لے کر ہر ادارے میں طے کردہ اجرت میسر نہیں، پارلیمنٹ ہر ادارے میں کم سے کم اجرت قانون پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران کمیٹی اجلاس میں آغا رفیع اللہ اور سیکریٹری صنعت و پیداوار کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا،آغا رفیع اللہ نے معاملے پر فوری کمیٹی کی جانب سے تجاویز اور فیصلے کا مطالبہ کیا گیا۔