لاہور (آئی آرکے نیوز): براعظم آسٹریلیا 5 کروڑ سال بعد پاکستان اور
بھارت سے ٹکرانے جارہا ہے۔ اس سےقبل آسٹریلیا کسی زمانے میں انٹارکٹکا
پلیٹ کا حصہ تھا، پھرآٹھ کروڑ سال پہلے بھارت اور پاکستان سے جدا ہوگیا تھا۔
آسٹریلوی کرٹن یونیورسٹی سے وابستہ ماہر ارضیات پروفیسر زینگ زیانگ نے دعویٰ کیا ہے کہ 5 کروڑ سال بعد براعظم آسٹریلیا پاکستان وبھارت سے ٹکرانے جارہا ہے جس سے خطے میں بڑی تبدیلیاں آئیں گی۔
آسٹریلوی پروفیسر نے مزید دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹکراؤ طویل مدتی
لگ رہا ہے مگر ارضیاتی وقت کے لحاظ سے یہ کچھ بھی نہیں۔ یاد رہےکہ ہماری زمین
مسلسل محو حرکت پلیٹوں یا پرتوں پہ مشتمل ہے جن کے باہمی ٹکراؤ سے زلزلے آتے اور
آتش فشاں لاوا اگلتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آسٹریلیا کسی زمانے میں انٹارکٹکا پلیٹ کا
حصہ تھا، پھر8 کروڑ سال پہلے الگ ہوا اور شمال کی سمت حرکت کرتے انڈین پلیٹ
سے ٹکراگیا۔ یوں انڈو آسٹریلین پلیٹ وجود میں آئی۔
پروفیسر زینگ کا کہنا ہے، آسٹریلین پلیٹ اب بھی سالانہ 2.8 انچ کی
رفتار سے انڈین پلیٹ کی طرف بڑھ رہی ہے۔