عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

 Pakistan’s Ex-PM Imran Khan Threat To Life Wife Bushra Bibi Says He Could Be Poisoned In Attock Jail Imran Khan's Life Still In Danger, He May Be Poisoned In Attock Jail, His Wife Writes To Govt

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 6 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک کیس میں 15 اپریل تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی ۔  

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے خلاف اقدام قتل اور جلاو گھیراؤ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے جبکہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ میں جعلی رسیدیں جمع کروانے کا کیس درج ہے۔

 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نےبانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ وکیل خالد یوسف چوہدری نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو حاضری ابھی تک نہیں کروائی گئی اور جیل حکام کی جانب سے کوئی متعلقہ رپورٹ بھی  موصول نہیں ہوئی۔

عدالت کے عملے سے استفسار کیا کہ کیا ویڈیو حاضری کے حوالے سے کوئی جواب آیا ہے جس پر عدالت کو آگاہ کیا گیا اس حوالے سے جواب موصول نہیں ہوا ہے ۔ وکیل خالد یوسف چوہدری نے پراسیکیوشن کو پابند کر کے وقت مقرر کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ  رمضان کے دوران کسی بھی دن سماعت رکھ لیں۔

جج محمد افضل مجوکہ نے کہا کہ وہ رمضان میں ٹریننگ پر ہیں اور سماعت عید کے بعد ہوگی۔ وکیل خالد یوسف چوہدری نے استدعا کی کہ عید کے بعد پہلے ہفتے میں سماعت نہ رکھی جائے کیونکہ انہیں کئی ماہ بعد چھٹیوں کے لیے جانا ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 15 اپریل تک ملتوی کر دی۔

 

جدید تر اس سے پرانی