اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): پاکستان نے ڈیڑھ ارب ڈالر کے نئے رعایتی قرض پروگرام پر انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کو منالیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ڈیڑھ ارب ڈالر کے نئے رعایتی قرض پروگرام پر آئی ایم ایف کو منالیا ہے، نیا قرض پروگرام موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کے تدارک کیلئے ہوگا۔
اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی دبئی میں آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹیلینا جارجیو سے ملاقات کامیاب رہی۔
آئی ایم ایف کا وفد 24 فروری سے پاکستان کا دورہ کرے گا، دورے کے دوران وفد نئے موسمیاتی تبدیلی قرض پروگرام پر مذاکرات کرے گا۔
نئے قرض پروگرام میں موسمیاتی تبدیلی کے اقدامات اور اہداف کا جائزہ لے گا، موسمیاتی تبدیلیوں کے نئے قرض پروگرام پر بات چیت مارچ کے پہلے ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔