کراچی (آئی آر کے نیوز): قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سہ ملکی سیریز کا فائنل آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جارہا ہے، جس کا ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔
اس میچ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے 6 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں، انہوں نے 123 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 55.98 کی اوسط سے 6 ہزار رنز اسکور کررکھے ہیں۔
ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں کرکٹ اسٹار نے کیویز کیخلاف 6 ہزار رنز مکمل کرلیے، بابراعظم پاکستان تیز ترین 6 ہزار رنز مکمل کرنیوالے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔
وہ ون ڈے فارمیٹ میں 6 ہزار بنانے والے
مجموعی طور پر 11ویں پاکستانی کرکٹر ہیں ، اس فہرست میں سابق کپتان انضمام الحق 11
ہزار 701 رنز کیساتھ اب دوسرے نمبر پر موجود ہیں، انکے بعد محمد یوسف (9,554) اور
سعید انور (8,824) کیساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔
بابراعظم نے یہ سنگ میل عبور کرتے ہوئے سابق جنوبی افریقی لیجنڈ ہاشم آملہ کے تیز ترین 6000 ون ڈے رنز بنانے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ہے۔
اس سے قبل ون ڈے فارمیٹ میں 6 ہزار رنز مکمل کرنے والے بیٹرز کی فہرست مندرجہ ذیل ہے:
ہاشم آملہ (جنوبی افریقہ): 123 اننگز
ویرات کوہلی
(بھارت): 136 اننگز
کین ولیمسن
(نیوزی لینڈ): 139 اننگز
ڈیوڈ وارنر
(آسٹریلیا): 139 اننگز
شیکھر دھون
(بھارت): 140 اننگز
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بابراعظم نے محض 97 اننگز میں تیز ترین 5000 ون ڈے رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔