یاسمین
راشد، اعجاز چوہدری اور محمود الرشید پر 9 مئی مقدمات میں فرد جرم عائد کردی گئی
لاہور ( آئی آر کے نیوز ) انسداد دہشتگردی عدالت لاہورکی جانب سے سانحہ 9 مئی کیس اور مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے کے دو مقدمات میں پی ٹی آئی کے بزرگ رہنماؤں پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
عدالت
کی جانب سے دونوں مقدمات میں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور میاں
محمود الرشید پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے علاوہ 31
مزید ملزمان پرانہیں دو مقدموں میں فرد جرم عائد کردی ہے۔
فرد
جرم عائد کرتے ہوئےعدالت نے ملزمان کے خلاف گواہوں کو شہادت کے لیے طلب کر لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے دونوں مقدمات میں گواہ طلب کئے ہیں۔
انسداد
دہشتگردی عدالت نے مزید کارروائی کوٹ لکھپت جیل میں کرنےکا حکم دیتے ہوئے ان دونوں
کیسز کے حوالے سے ہونے والی سماعت کو 20 فروری تک ملتوی کر دیا ہے۔