
بیجنگ (آئی آر کے نیوز): چین میں کورونا وائرس کی نئی قسم کی دریافت نے ہر طرف خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین میں ایک نیا بیٹ کورونا وائرس دریافت ہوا ہے جو انسانوں کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ وائرس ریسیپٹرز کے ذریعے انسانی خلیوں میں داخل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، بالکل اسی طرح جیسے کورونا وائرس انسانی خلیوں میں داخل ہوتا تھا۔
چینی محققین نے تجربہ گاہ میں منی-ہیومن آرگن ماڈلز پر اس وائرس کا تجربہ کیا، جس سے ثابت ہوا کہ یہ انسانی خلیوں کو متاثر کر سکتا ہے۔
اس تحقیق کے بعد خدشات پیدا ہوگئے کہ یہ وائرس نئی عالمی وبا کا سبب بن سکتا ہے۔ تاہم، امریکی ماہر ڈاکٹر مائیکل اوسٹرہوم کے مطابق، اس وائرس کے حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ 2019 کے مقابلے میں اب انسانوں میں وائرس کے خلاف زیادہ مدافعت موجود ہے۔