
اسلام آباد
(آئی آر کے نیوز): وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی سمیت دیگر کے
خلاف اندراجِ مقدمہ کی درخواست خارج کردی گئی۔
تفصیلات کی مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں کیس کی سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کی۔ عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی و دیگر کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کی۔
دورانِ سماعت ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کی جانب سے جواب عدالت میں جمع نہیں کروایا گیا جب کہ درخواست گزار گل خان کی جانب سے بھی کوئی عدالت پیش نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ درخواست گزار نے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ ودیگر کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی استدعا کر رکھی تھی۔