اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں5 رکنی ائینی بینچ نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کیس میں نادرا اور الیکشن کمیشن سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے نادرا اور الیکشن کمیشن سے دو ہفتوں میں تفصیلی تحریری جواب مانگ لیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ بتایا جائے کہ اوورسیز ووٹنگ کے لیے اب تک کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔
یہاں یہ بھی واضح رہے کہ اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے عمران خان اور شیخ رشید نے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے، وکیل دائود غزنوی نے بھی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا ہمیشہ سے یہ مؤقف رہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو بھی ووٹ ڈالنے کا حق ملنا چاہیئے۔