اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): وزیر دفاع خواجہ آصف نے سرکاری ٹیلی وژن کو انٹرویو دیا ہے۔
انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ فوج ان کی جماعت کا ذیلی ادارہ بن جائے، اقتدار سے محرومی کے بعد پی ٹی آئی اپنے زخم چاٹ رہی ہے، مذموم مقاصد کیلئے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات رونماکیےگئے، قومی املاک پرحملے اور شہداکی یادگاروں کی بے حرمتی کے واقعات ایک حقیقت ہیں۔
انہوں نے انٹرویو میں مزید کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر برطانیہ کےاہم دورے پر ہیں، پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ اہم سفارتی، عسکری اور معاشی تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات مثالی ہیں۔