آسمان پر خلائی مخلوق؟ لوگ خوفزدہ ہوکر باہر آگئے




میڈیا رپورٹس کے مطابق آسمان پر لوگوں کو خلائی مخلوق جیسی کوئی چیز نظر آئی جس نے لوگوں کو خوف و حراس میں مبتلا کردیا۔ اور لوگ بڑی تعداد میں اس مخلوق کو دکھنے کیلئے اپنے گھروں سے باہر آگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں متعدد مقامات پر ایسی عجیب و غریب چیزیں دیکھنے کو مل رہی ہیں جس نے عام عوام اور سائنس دانوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ ابھی تک سائینس دانوں کی جانب سے یو ایف او کے وجود کی تصدیق نہیں ہوئی ہے لیکن گزشتہ چند سالوں میں متعدد یو ایف او جیسی اور خوفناک وائرل ویڈیوز سامنے آچکی ہیں۔

ایک ایسی ہی مبہم ویڈیو میں ایک نامعلوم چیز دکھائی دی جو کہ رات میں آسمان کے گرد گھومتی ہوئی نظر آتی تھی۔

تھوڑی دیر کے بعد، آبجیکٹ نے ایک چمکدار سبز روشنی خارج کرنا شروع کر دی جس نے صرف اس چیز کے بارے میں کیمرہ پرسن کے تجسس کو بڑھایا جسے بہت سے لوگوں نے ڈرون ہونے کا بھی قیاس کیا، ویڈیو کی درست تاریخ اور صداقت کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

تاہم ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ واقعہ خوفناک لگا۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ یہ ڈرون تھا بہت سے لوگوں نے بھی اسی طرح کی مثالیں دیں۔

ایسی وڈیوز کے حوالے سے بہت سے لوگوں کا خیال ہے کی یہ محظ شہرت حاصل کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر ڈالی جاتی ہیں مگر بہت سے لوگ یو ایف اوز کے وجود پر یقین بھی رکھتے ہیں اور انکا موقف یہ ہوتا ہے کہ دنیا ایک بہت بڑا راز ہے جس کے تمام حقائق ابھی تک انسان تک نہیں پہنچ سکے اسلئے عین ممکن ہے کہ یو ایف اوزز واقعی میں ہوں۔ 

جدید تر اس سے پرانی