شعیب اختر آگ بگولہ، بابر اعظم کے متعلق کیا شرمناک بات کہہ ڈالی؟


لاہور ( آئی آر کے نیوز ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری فاسٹ بولر شعیب اختر نے سابق کپتان بابراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا کہ پاکستانی شائقین کرکٹ نے غلط کھلاڑیوں کو اپنا "ہیرو" منتخب کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر بابر اعظم پر برس پڑے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ فینز کو بھی یہ سوچنا ہوگا کہ انہوں نے کس کو اپنا ہیرو بنالیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کوویرات کوہلی سے ملانے والے فینز کی وجہ سے بابر کا دماغ خراب ہوا ہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ اس نسل کے کرکٹ فینز کا سب سے بڑا ہیرو ویرات کوہلی ہے۔ اور ویرات کا ہیرو "سچن ٹنڈولکر " تھا جس نے کرکٹ کی دنیا میں 100 سنچریاں اسکور کی ہیں۔ اب کوہلی بھی سچن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے اور بھارت کو میچز جتوا رہا ہے۔ جبکہ بابراعظم کا ہیرو کون ہے؟ "ٹک ٹک" تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔

سابق کرکٹر نے شائقین کرکٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے غلط ہیروز کو چنا ہے، آپ غلط سوچ رہے ہیں! یہ شروع سے ہی دھوکے باز تھے، میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بارے میں بات کرنا بھی پسند نہیں کروں گا۔ میں یہ صرف اس لیے کر رہا ہوں کہ مجھے تنخواہ مل رہی ہے، یہ وقت کا ضیاع ہے۔ یہ بگاڑ میں 2001 سے دیکھ رہا ہوں، میں نے کپتانوں کو تبدیل ہوتے دیکھا ہے جن کے کردار دن میں 3 بار بدلتے تھے۔

پہلے میچ میں نیوزی لینڈ ہاتھوں شکست اور پھر بھارت کے ہاتھوں بدترین ہار نے پاکستان کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ہے تاہم گرین شرٹس کو اپنا آخری گروپ میچ بنگلادیش کیخلاف 27 فروری کو راولپنڈی میں کھیلنا ہے۔

واضح رہے کہ میزبان پاکستان چیمپئینز ٹرافی ایونٹ سے باہر ہونے والی پہلی میزبان ٹیم ہے۔ 

جدید تر اس سے پرانی