میڈیا رپورٹس کےمطابق بالی ووڈ کے معروف فلم ساز روی چوپڑا کی اہلیہ رینو چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رُخ خان نے ان کی ایک فلم کو سپورٹ کیا اور اس کی پروڈکشن کیلئے دی ہوئی رقم پر سود لینے سے صاف انکار کردیا تھا۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران رینو چوپڑا نے شاہ رخ کے اس عمل پر
ان کی تعریف کی اور بتایا کہ کس طرح 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم میں شاہ
رُخ خان نے انکی مالی مدد کی تھی۔
رینو نے یہ بھی بتایا کہ شاہ رخ کی فراخ دلی کی انتہاء یہ ہے کہ انہوں
نےرینو کے بیٹے ابھے چوپڑا کی فلم ’اتفاق‘ کو سکرپٹ پڑے بغیر ہی فائینینس کیا۔ یاد
رہے کہ اس فلم میں اکشے کھنہ، سدھارتھ ملہوترا اور سوناکشی سنہا نے مرکزی کردار
ادا کیے تھے۔
رینو چوپڑا نے انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان نے اس فلم کو ان کے کہنے پر
نہ صرف سپورٹ کیا بلکہ پروڈکشن کے لیے دی گئی رقم پر سود لینے سے بھی صاف
انکار کر دیا تھا اور کہا کہ یہ ان کیلئے حرام ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شاہ رخ خان کا کہنا تھا ’نہیں، یہ میرے لیے حرام
ہے، میں سود نہیں لے سکوں گا‘۔ رینو چوپڑا نے بتایا کہ شاہ رخ خان کے سب نے
سود لیا مگر کنگ خان نے سود لینے سے صاف انکار کردیا تھا۔
رینو نے بتایا کہ شاہ رخ خان بےحد خوش مزاج اور احترام کرنے والے
انسان ہیں۔ جب ان کے بیٹے کی فلم بنانے کی بات آئی تو شاہ رُخ نے اس کی
بھرپور حمایت کی اور کہا کہ وہ فلم کے لیے سپورٹ کریں گے۔